۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عراق

حوزہ/ عراقی سرحدی سیکورٹی فورسز کی کمان نے ایران کے ساتھ سرحد پر غیر قانونی گروہوں کے خاتمے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی سرحدی سیکورٹی فورسز کی کمان نے ایران کے ساتھ سرحد پر غیر قانونی گروہوں کے خاتمے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات عراقی وزارت داخلہ کی بارڈر گارڈ کمانڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعدصوبہ اربیل میں ایران کے ساتھ سرحدی مقامات، جو پہلے ان گروہوں کے کنٹرول میں تھے، پر دوبارہ قبضہ کر لیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملکوں سے ملنے والے عراقی سرحدی علاقوں پر کنٹرول باقی رکھنے کے لئے مختلف سیکورٹی فورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے غیر قانونی گروہوں کے خلاف آپریشن کر کے اربیل کے ان علاقوں سے غیر قانونی گروہوں کا قبضہ ختم کر کے کنٹرول بحال کرلیا گیا۔

عراقی کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے تمام سرحدی علاقوں میں قومی اقتدار بحال کیا جا رہا ہے اور ہر علاقے میں صرف عراق کا قومی پرچم لہرائے گا۔

اس سے قبل عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .